بلاول بھٹو اورایازصادق کے خلاف درخواست دائرکردی گئی

0
174
بلاول بھٹو اورایازصادق کے خلاف درخواست دائرکردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف الیکشن ایکٹ کیخلاف ورزی پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

خاتون اشبہ کامران کیجانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، بلاول بھٹو،سردار ایاز صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہےکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جب کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز اور پاکستان پیپلز پارٹی دو الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں اور الیکشن ایکٹ 2017ءکی خلاف ورزی کیجا رہی ہے۔ جس میں لکھا گیا کہ اس خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری نااہل ہوسکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2017ء کی خلاف ورزی پر متعلقہ فریقوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

Leave a reply