بشری بی بی کے سابق خاوند کی عدالت میں استدعا

0
63

ہاٹ لائن نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر زمین پر قبضہ کیس کی ایف آئی آر خارج کروانے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

جسٹس شہبازرضوی نے کیس کی فائل جسٹس علی باقرنجفی کو بھیج دی ، عدالت نے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے قبرستان کی زمین پر قبضے کا مقدمہ دائر کیا تھا، خاور مانیکا کی مزکورہ کیس میں ضمانت ہو چکی ہے، مگر اینٹی کرپشن کے پاس کیس ابھی بھی درج ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے اس عدالت مزکورہ کیس کی ایف آئی آر خارج کرے ۔

Leave a reply