غزہ میں بارشوں سےمہاجرین کی مشکلات میں اضافہ 

0
147

 

ہاٹ لائن نیوز : آسمان سے برسنے والی بارش کی بوندیں بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جھلسنے والے فلسطینیوں کے لیے امتحان بن گئی ہیں۔

غزہ میں بارش کا پانی آج پناہ گاہوں کے خیموں میں داخل ہوا، جس نے پہلے سے ہی پریشان غزہ کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

واضح رہے کہ 700,000 بے گھر فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کی 150 عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے بارشوں کے باعث کیمپوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Leave a reply