بشریٰ بی بی کی فریاد کب سنی جائیگی ؟

0
145

ہاٹ لائن نیوز : چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور انکوئری کا ریکارڈ لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ، دورکنی بینچ 20نومبر کو سماعت کرے گا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20نومبر کو سماعت کرے گا،درخوست میں چیرمین نیب ،ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

درخواست گزار کو آئے روز کسی نئے کیس میں طلب کیا جاتا ہے ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہونے جارہا ہے میڈیا پر جھوٹے الزامات اور پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

درخواست گزار پر درج مقدمات اور انکوئری کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درج مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply