ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی التوء کا شکار

0
42

ہاٹ لائن نیوز : 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر ، جلاو گھیراو اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات، ڈاکٹر یاسمین راشد کی 5 مقدمات میں ضمانت پر سماعت 4 اپریل تک کے لیے ملتوی ،عدالت نے فریقین وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ طلب کر لیا ،ڈاکٹر یاسمین نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کیس پر سماعت کی،تھانہ سرور روڑ میں شیر پاؤ پل پر تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے،تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Leave a reply