برطانیہ میں روایتی خاندانی ناموں کی مقبولیت میں کمی، خان، احمد اور علی فہرست میں شامل

0
0
برطانیہ میں روایتی خاندانی ناموں کی مقبولیت میں کمی، خان، احمد اور علی فہرست میں شامل

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں نومولود بچوں کے خاندانی ناموں کے رجحان میں نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں روایتی برطانوی ناموں کی مقبولیت کم جبکہ خان، احمد، علی اور حسین جیسے ناموں کی مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں 1996 کے دوران پیدا ہونے والے بچوں میں اسمتھ، جونز، ولیمز، ٹیلر اور براؤن سمیت روایتی خاندانی نام زیادہ عام تھے، تاہم اب ان ناموں کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے اعداد و شمار کے مطابق خاندانی ناموں کی فہرست میں اسمتھ کے ساتھ خان، احمد، علی، جونز، حسین، سنگھ، ولیمز، پٹیل اور کور بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں کے دوران خان، احمد اور علی جیسے ناموں کی مقبولیت تقریباً دوگنی ہو گئی، جبکہ سکھ برادری سے منسوب خاندانی نام سنگھ اور کور کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب جونز اور ولیمز جیسے روایتی ناموں کی مقبولیت میں تقریباً 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسمتھ نام بھی پہلے کے مقابلے میں کم عام ہوا ہے، جس کی تعداد 1996 میں 7 ہزار 276 سے گھٹ کر 4 ہزار 102 رہ گئی۔

یہ

Leave a reply