بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ، فی یونٹ 75 پیسے اضافہ منظور

0
9
بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ، فی یونٹ 75 پیسے اضافہ منظور

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور اضافہ سامنے آگیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین کے ساتھ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافی رقم صارفین سے اگست کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی کو صارفین کے بلوں میں منتقل کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ کے بعد اس سے کم، 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

اس سے قبل مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی بجلی صارفین کے لیے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

نیپرا کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق لائف لائن پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Leave a reply