نامور اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

0
67

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار رتوراج سنگھ 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتوراج سنگھ کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار امیت بہل نے کی ہے۔

اداکار امیت بہل نے بتایا کہ رتوراج کو گزشتہ رات گھر میں ہی دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا، تاہم وہ راستےمیں ہی دم توڑگئے۔

امیت بہل کا مزید کہنا تھا کہ رتوراج سنگھ لبلبے کے مرض میں مبتلا تھے جس کے لیے وہ کئی روز تک اسپتال میں رہے اور چند روز قبل ڈسچارج ہونے کے بعد گھر واپس آئے۔

Leave a reply