ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کیجانب بڑا اقدام

0
71

ہاٹ لائن نیوز : ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے جواب میں اپنے ایکشن پلان کا اعلان کردیا۔

ایپل انسائیڈر کے مطابق، یورپی یونین کے ڈویلپرز ایپل کے متعارف کرائے گئے نئے ضوابط سے اتفاق کرتے ہوئے ایک ایسی ایپ مارکیٹ پلیس بنا سکیں گے جو ایپ اسٹور کا مقابلہ کرے۔ یہ اسٹورز ایپل ایپ اسٹور سے باہر استعمال کے لیے ایپس پیش کر سکتے ہیں یا ایپل کے قوانین کے تابع نہیں ہو سکتے۔

ایپل کے اس اقدام کے بعد، ڈویلپرز ایپ اسٹور کنیکٹ اور ایپ اسٹور کنیکٹ اےپی آئی میں اپنی ایپس کو کنفیگر کرنے کے لیے نئی خصوصیات کا استعمال کر سکیں گے۔ جمع کرائی گئی ایپلیکیشنز نئے متبادل براؤزر انجنوں کی جانچ کیلیے متبادل ادائیگی فراہم کنندگان اور بیرونی لنکس کا استعمال کر سکتی ہیں۔

جب کہ یورپی کمیشن چاہتا تھا کہ ایپل متبادل ایپ اسٹورز کے لیےکھولے، دوسری کمپنیوں نے ایپل کے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایپل کے ڈی ایم اے کے نفاذ کو اسپاٹیفائی، ایپک اور ایکس بکس کےسربراہوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ نئی تبدیلیاں کمپنی کیجانب سے مارچ 2024ء سے لاگو کی جائیں گی۔ یورپی کمیشن اگلے ماہ ایپل کےاس اقدام کاجائزہ لیگا، اور اگر ایجنسی کسی عدم اطمینان کا اظہار کرتی ہے تو کمپنی کو مزید تبدیلیاں کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

Leave a reply