کولمبیا کے صدر کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

0
30

ہاٹ لائن نیوز : کولمبیا کے صدر نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنےکااعلان کردیا۔

کولمبیا کےصدر گستاوپیٹرونےکہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیں گے۔

بوگوٹا میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا ہےکہ غزہ کے بحران کےپیش نظر ممالک غیر فعال نہیں ہو سکتے۔

کولمبیا کےصدر غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےاقدامات کےسخت ناقدرہےہیں۔

کولمبیا کے صدر نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف نسل کشی کےمقدمے میں فریق بننےکی بھی درخواست کی ہے۔

Leave a reply