ایل ڈی اے کا لوگوں کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ

0
61

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ایل ڈی اے اسکیم کے لیے شہریوں کے سستے داموں زبردستی زمین حاصل کرنے کےکیس میں عدالت نے واجبات کی مناسب ادائیگی تک متاثرین کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے 2019 میں کاہنہ کے قریب ایک اسکیم شروع کی تھی،اس سکیم میں 3 گاؤں شامل کیے گئے ہیں، ایل ڈی اے رہائشیوں کو فی مرلہ زمین کے لیے محض 42 ہزار روپے دے رہا ہے ۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایل ڈی اے کو متاثرین سے زبردستی زمین حاصل کرنے سے روکے ۔

Leave a reply