ایران اسرائیل کشیدگی، سول ایوی ایشن نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

0
52

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل پر ایران کے فضائی حملے کے بعد سول ایوی ایشن نے مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے،سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس میں ایران اور افغانستان کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

نئی ہدایات کے مطابق پاکستان کی مغربی فضائی حدود میں مشکوک سرگرمیوں کی بھی کڑی نگرانی ہو رہی ہے،سول ایوی ایشن نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت لینا لازمی ہو گی۔

Leave a reply