عالمی بینک توانائی منصوبے کے لئے 1 ارب ڈالر قرض دے گا

0
45

ہاٹ لائن نیوز : ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے توانائی منصوبے کے لئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری جلد متوقع ہے، ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے، فنڈ 2160 میگاواٹ کے ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ ہوں گے۔

منصوبے کی تعمیر سے فیول کاسٹ کی مد میں پاکستان کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ سات سال کی تاخیر سے سال 2028ء میں مکمل ہو گا،2013ء میں شروع ہونے والے منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021 تھی، تاخیر کے سبب منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالرز ہو گئی ہے۔

Leave a reply