کرپٹو کرنسی کے ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت پیش

0
58

ہاٹ لائن نیوز : شہریوں کو اغوا کر کے کرپٹوکرنسی اکاونٹس سے کروڑوں روپے مالیت تاوان لینے کے 3 مقدمات میں بڑی پیش رفت،پولیس نے اغوا برائے تاوان کے آٹھ ملزمان کو انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش کیا، ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا، پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے 8 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کر دی ہے،عدالت نے ملزمان کو انتیس اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اغوا برائے تاوان گینگ میں ملزم ندیم حیدر، علی بٹ، محمد حسن ,محمد شہزاد ,محمد عامر اور عظیم ڈار سمیت دیگر ملزم شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان نے 3 شہریوں کو اغوا کیا اور کروڑوں روپے تاوان وصول کیا ہے،2 واقعات میں کرپٹوکرنیسی میں 50 کروڑ تاوان وصول کیا،ملزمان نے وی۔ آر ۔سی کرپٹو کرنسی کمپنی کے مالک نعیم الرحمان کو بھی اغوا کیا، مدعی نعیم الرحمان کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی نکال لی،کرپٹو کرنسی کے مالک کے بھائی خرم کو اغوا کیا گیا اور کرپٹو کرنسی میں تاوان وصول کیا، ملزمان نے جوہر ٹاؤن سے 1 خاتون کو تاوان کے لیے اغوا کیا اور 1 کروڑ تاوان وصول کیا ہے۔

Leave a reply