اڈیالہ جیل کے قیدیوں نے اہم درخواست کر دی

0
44

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کا آئین ہر شہری کو ووٹ کا حق فراہم کرتا ہے اور اس حق کو استعمال کرنے کیلیے اڈیالہ جیل کے 145 قیدیوں نےپوسٹل بیلٹ کےذریعے ووٹ ڈالنےکی درخواست کی ہے۔

کوئی بھی قیدی جو پاکستانی ہے اور اس کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈال سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کےاسیررہنما شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ انہوں نے اور پی ٹی آئی کےبانی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کیلیےدرخواست دی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کیمطابق اڈیالہ جیل سے 145 قیدیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

قیدی پہلے اپنے ووٹ کیلیے آر او کودرخواست بھیجتاہے، درخواست موصول ہونے کے بعد آر او علاقے کی ووٹنگ لسٹ کے ذریعے نام کی تصدیق کرتا ہے اور پھر جیل حکام کو دو لفافے بھیجتا ہے۔

ایک لفافے میں آراو کا پتہ ہے اور دوسرے میں بیلٹ پیپر اور ایک چھوٹا لفافہ ہے۔

قیدی اپنا ووٹ ڈال کر اس لفافے میں ڈال کر جیلر کو دیتا ہے، جیلر اس لفافے کو اراو کو بھیجنے کا پابند ہے۔

Leave a reply