امریکا سے پاکستان، پھر ایران: توسکا کے عملے کی واپسی مکمل ہونے لگی

0
6
امریکا سے پاکستان، پھر ایران: توسکا کے عملے کی واپسی مکمل ہونے لگی

امریکا کی جانب سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز “توسکا” کے عملے کے 15 افراد کو ایران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افراد پیر کے روز سیستان و بلوچستان میں رمدان بارڈر ٹرمینل کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے۔

اس سے قبل امریکا نے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر جہاز “توسکا” کے مجموعی طور پر 22 عملے کے ارکان پاکستان کے حوالے کیے تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 6 افراد کو پہلے ہی خطے کے ایک اور ملک کے ذریعے واپس بھیجا جا چکا تھا۔

واضح رہے کہ ایرانی جہاز “توسکا” کو امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں امریکی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

Leave a reply