دبئی سفر کرنے والوں کے لیے امارات ایئر لائن کی خصوصی سمر آفر

0
12
دبئی سفر کرنے والوں کے لیے امارات ایئر لائن کی خصوصی سمر آفر

امارات ایئر لائن نے موسمِ گرما کے لیے ایک نئی پرکشش پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دبئی آنے والے یا شہر میں 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مسافروں کو مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان اپنی واپسی کی بکنگ کرانی ہوگی، جبکہ سفر کی مدت 25 جون سے 30 ستمبر تک مقرر کی گئی ہے۔

ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بزنس اور فرسٹ کلاس کے مسافروں کو دو راتوں تک مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام دیا جائے گا، جبکہ پریمیئم اکانومی اور اکانومی کلاس کے مسافروں کو ایک رات کی مفت رہائش دی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد دبئی میں سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو شہر میں زیادہ وقت گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔

مزید یہ کہ اس خصوصی پروگرام کے تحت مسافروں کو 600 سے زائد ریسٹورنٹس، شاپنگ سینٹرز، تفریحی مقامات اور اسپا سروسز میں رعایتی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

Leave a reply