پرویز الہی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

0
69

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر احتساب عدالت میں پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی ، ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئی ہیں ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

پرویز الہی اور محمدخان بھٹی سمیت دیگر کو احتساب عدالت مین پیش کیا گیا ۔

احتساب عدالت میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی حاضری مکمل کی گئی ، احتساب عدالت کےجج علی ذولقرنین اعوان نےریفرنس پر سماعت کی ۔

احتساب عدالت میں مونس الہی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنیکی درخواست دائرکررکھی ہے ، نیب نے مونس الہی کےاثاثہ جات منجمد کرنے کی رپورت جمع کرا رکھی ہے ، پرویز الہی اور مونس الہی سمیت 14 ملزمان نامزد ہیں

نیب لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔

Leave a reply