زخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہے

0
33

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بلوم برگ کے ساتھ راونڈ ٹیبل اجلاس ہوا ، انہوں نے کہا کہ آئی۔ ایم۔ ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے، ذرمبادلہ زخاِئر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہے اور آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی، روپے کی قدر میں سالانہ روائتی چھ سے آٹھ فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روپےکی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، آئی ۔ایم ۔ایف مشن کا دورہ مئی میں متوقع ہے، آئی ۔ایم۔ ایف سے نئے قرض کے لئے اسٹاف لیول معاہدہ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔

Leave a reply