اسماعیل ہانیہ نے سجدہ شکرکیوں اداکیا؟

0
134

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور حماس کی اعلیٰ قیادت خوشی سے سجدے میں جھک گئی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حماس نےاسرائیل پر پوری منصوبہ بندی و قوت سے حملہ کیاہے ، حماس نے اسرائیل پر حملے کے لیے فضائی طاقت کا بھی استعمال کیاہے ۔

اسرائیل پر حملے کے بعد، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حماس کی سینئر قیادت کو دفتر میں دکھایا گیا، جس میں اسماعیل ہانیہ بھی شامل ہیں، مسکراتے ہوئے اور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے۔

Leave a reply