پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

0
68

ہاٹ لائن نیوز : دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں داخل ہوئی۔

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے جاری تربیتی کیمپ کے دوسرے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جب صبح سے انتظار کرنے والے نوجوان کرکٹرز قومی ہیروز سے ملنے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔

اس وقت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی قومی کرکٹرز کے ہمراہ سٹیڈیم میں موجود تھے۔

اسٹیڈیم انتظامیہ کے علاوہ منیجر کو بھی ہزاروں کی تعداد میں اسٹیڈیم سے داخل ہونے والے نوجوان کرکٹرز کو باہر نکالنے کے لیے وکٹوں کا سہارا لینا پڑا۔

باہر پھینکے گئے نوجوان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں صبح سے قومی کرکٹرز سے ملنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

Leave a reply