
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے لیے اپنی سفارشات وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہیں۔
تجاویز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح میں کمی کی جائے اور اسے 35 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس طبقے پر عائد 9 فیصد سرچارج ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
ایف پی سی سی آئی نے اپنے پیکیج میں یہ بھی تجویز دی ہے کہ سپر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔
برآمدات میں اضافے کے لیے تنظیم نے گڈز ایکسپورٹرز کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم دوبارہ بحال کرنے کی سفارش کی ہے۔
مزید برآں، آئی ٹی سیکٹر پر لاگو 25 فیصد ایکسپورٹ ٹیکس کو 2035 تک برقرار رکھنے، ایس ایم ایز کے لیے ٹرن اوور کی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کرنے، اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔









