ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے عہدہ چھوڑ دیا

0
49

ہاٹ لائن نیوز : ڈی۔آئی۔جی علی ناصر رضوی نے اپنے سٹاف سے الوداعی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ آپ نے ہر چیلنج میں میرا ساتھ دیا، پولیس کے افسران اور جوانوں نے دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، پولیس افسران اور جوانوں سے ملنے والی محبت پر ان کا مشکور ہوں، لاہور پولیس نے ڈی۔ آئی۔ جی ناصر رضوی کوخدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

پولیس افسران نے کہا کہ انہوں نے SIPS کے تحت تھانوں کی اپ گریڈیشن اور پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی۔ آئی ۔جی کو سب سے آگے پایا، علی ناصر رضوی اسلام آباد روانہ ہو گئے، ان کی بطور اسلام آباد آئی۔ جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔

Leave a reply