بڑےپیمانےپرکریک ڈاؤن کاآغاز

3
108

انقرہ: (ہاٹ لائن نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں خودکش بم حملے کے بعد ترک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے منگل کو کہا کہ پولیس نے ترکی کے 64 صوبوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

خودکش بم حملے کا الزام کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں 928 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 67 دیگر افراد کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے مشتبہ روابط کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے بعد میں مشتبہ ارکان کے طور پر حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد بڑھا کر 90 کر دی۔

واضح رہے کہ آپریشنز میں 13400 کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں سے 1000 سے زائد غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے جا چکے ہیں۔

3 comments

  1. e-commerce 14 March, 2024 at 12:34 Reply

    I’m really enjoying the design and layout of your website.
    It’s a very easy on the eyes which makes it much more pleasant for me to come here and visit more often. Did you hire out
    a developer to create your theme? Outstanding work! I saw similar here:
    Sklep online

Leave a reply