اسلاموفوبیا وبا کی طرح پھیل رہا ہے، اردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب

0
17
اسلاموفوبیا وبا کی طرح پھیل رہا ہے، اردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلام مخالف جذبات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اردوان نے کہا کہ اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے، جبکہ عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی اہمیت بھی بتدریج کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔

ترک صدر نے فلسطین کا معاملہ بھی اپنی تقریر میں اٹھایا اور کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عدم موجودگی فلسطینی عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر سوالات اٹھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ آئندہ بھی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کی آواز دنیا تک پہنچاتا رہے گا۔

اردوان نے مسئلہ کشمیر کا بھی ذکر کیا اور اس کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کو بنیاد بنانے پر زور دیا۔

Leave a reply