اساتذہ بھی کٹہرے میں

0
100

ہاٹ لائن نیوز : لاہور احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ، پروفیسر دیبا اختر عدالت میں پیش نہیں ہوئی ، عدالت نے دیبا اختر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے ریفرنس پر سماعت کی ، احتساب عدالت نے مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

پروفیسر حسن مبین عالم اور پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق ریفرنس میں نامزد ملزم ہیں ، پروفیسر حسن مبین عالم اور پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق غیر قانونی طور پر بھرتی کیئے جانے والے پروفیسرز میں شامل ہیں ۔

پراسکیوشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ریفرنس کو بحال کیا گیا ہے ، ڈاکٹر مجاہد کامران پر غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔

Leave a reply