اربوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء پکڑی گئیں

0
92

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) اسلام آباد کے کسٹمز حکام نے لاہور اور شیخوپورہ میں اسمگل شدہ سامان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران ایک ارب 25 کروڑ کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام نے لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ اور ریلوے اسٹیشن مارکیٹ پر چھاپے مارےجبکہ شیخوپورہ میں کسٹم حکام نے گوداموں پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 89 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول بھی پکڑا گیاہے ۔

Leave a reply