آسٹریلیا نے بی ایل اے اور اس کی قیادت پر مالی پابندیاں عائد کر دیں

0
4
آسٹریلیا نے بی ایل اے اور اس کی قیادت پر مالی پابندیاں عائد کر دیں

بلوچستان لبریشن آرمی اور اس سے وابستہ تین اہم رہنماؤں پر آسٹریلیا نے انسدادِ دہشت گردی مالی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے اس اقدام کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنے مؤقف کا حصہ قرار دیا ہے۔

آسٹریلوی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ تنظیم کی مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں اور ان کی معاونت کے ردعمل میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق پابندیوں کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنا اور ان کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ نے کہا کہ بی ایل اے پاکستان میں مختلف پرتشدد حملوں میں ملوث رہی ہے، جن میں خودکش دھماکے اور دیگر کارروائیاں شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان حملوں میں شہریوں، سرکاری تنصیبات اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

حکومتِ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات برقرار رکھے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کے تحت تنظیم اور اس سے وابستہ افراد کے مالی وسائل اور ممکنہ فنڈنگ نیٹ ورکس کو محدود بنانے پر توجہ دی جائے گی تاکہ بھرتی، مالی امداد اور سرگرمیوں کے تسلسل کو روکا جا سکے۔

Leave a reply