کولمبیا : 39 سالہ خاتون کےہاں 20ویں بچے کی پیدائش

0
100

ہاٹ لائن نیوز : کولمبیا میں ایک 39 سالہ خاتون اپنے 20ویں بچے کی توقع کر رہی ہے۔کولمبیا کی حکومت بچوں کی پرورش کے لیے مارتھا کو ماہانہ 150,000 روپے دیتی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق 39 سالہ مارتھا کا کہنا ہے کہ جب تک ان کا جسم اجازت دے گا وہ بچے پیدا کرتی رہیں گی اور وہ اس کام کو کاروبار کے طور پر دیکھتی ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق کولمبیا کی حکومت مارتھا کو ماہانہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے ادا کرتی ہے۔ اسے مقامی چرچ اور پڑوسیوں سے بھی مدد ملتی ہے، جو بمشکل بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرتی ہے۔

مارتھا ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتی ہے اور تمام بچوں کو کھانا نہیں کھلا سکتی۔

مارتھا نے کہا کہ وہ حکومت سے ہر بچے کے لیے مالی امداد حاصل کرتی ہے، بڑے بچے کے لیے تقریباً 21,000 روپے اور سب سے چھوٹے کے لیے 8,500 روپے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امداد ان کے لیے ناکافی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کو سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

Leave a reply