آزادکشمیر میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر

0
27
آزادکشمیر میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر

آزادکشمیر میں مبینہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث عام شہریوں کی زندگی شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق ہڑتال سے روزمرہ معمولات درہم برہم ہو گئے ہیں اور خاص طور پر دیہاڑی دار طبقہ سخت مشکلات کا شکار ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث گھروں میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی کمی پیدا ہو گئی ہے، جبکہ آمدن بند ہونے سے کئی خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق اسپتالوں، میڈیکل اسٹورز اور تندوروں کی بندش کے سبب مریضوں کو ادویات کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ عوام کو خوراک کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ احتجاجی صورتحال نے عام آدمی کے مسائل کم کرنے کے بجائے انہیں مزید بڑھا دیا ہے، اور اب لوگ مزید کسی بھی قسم کی ہڑتال یا معاشی بحران برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ بعض عناصر کی جانب سے صورتحال سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے بےچینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a reply