آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوازنے کی تیاری

0
74

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) عبوری وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی، ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 22 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیاں اور تاجر پیٹرول اور ڈیزل پر منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے کمر بستہ ہیں۔

ایک ماہ میں تیسری بار آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور تاجر پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 88 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ، تیل کمپنیوں کے لیے منافع کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کے لیے ڈیلرز کے مارجن میں 41 پیسےفی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور تاجروں کا مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بڑھا کر 176 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا ۔

Leave a reply