بابر اعظم نےشکست کاذمہ دار کس کوٹھہرایا؟

0
89

احمد آباد: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔

میچ کے اختتام پر پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ، جس کی وجہ سے ہار گئے۔ مڈل آرڈر کی اچانک ناکامی سےہم مقابلہ نہ کر سکے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں 280 رنز کا ہدف دینا چاہیے تھا، ہم نے اچھی شروعات کی اور اچھی شراکت داری قائم کی لیکن درمیانی اوورز میں وکٹیں گرتی رہیں۔ جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نئی گیند سے اچھی بولنگ نہیں کر رہے۔ ہمیں تیز وکٹیں لینا ہوں گی، روہت شرما نے شاندار بلے بازی کی۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave a reply