یوایس اوپن میں شکست کے بعد ریکٹ توڑنے پر روسی ٹینس کھلاڑی کو بھاری جرمانہ

0
156
یوایس اوپن میں شکست کے بعد ریکٹ توڑنے پر روسی ٹینس کھلاڑی کو بھاری جرمانہ

امریکا میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران شکست کے بعد غصہ دکھانا روسی کھلاڑی ڈینیل میدودیو کو مہنگا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میدودیو کو میچ کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھنے پر 42 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ رقم ان کی مجموعی انعامی رقم کا تقریباً تیسرا حصہ بنتی ہے۔

ٹورنامنٹ کے آفیشلز کے مطابق غیرپیشہ ورانہ رویے پر میدودیو پر 30 ہزار ڈالرز جبکہ کورٹ میں ریکٹ توڑنے کے واقعے پر مزید 12 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے

Leave a reply