کپتان کے کھلاڑی پھر اشتہاری

0
80

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی کورٹ ، جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 23 روپوش ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا ۔

ملزمان میں حافظ محمد ابرار٫کبیر حسین ٫علی شارق٫اعجاز اسلم ٫کلثوم رحمان ، حمیدہ بی بی٫ بلال ارشاد ٫حافظ محمد وسیم٫سیاست علی٫محمد وقاص٫ مطیع اللہ ،میاں غلام مصطفی ٫نعمان یاسمین٫ قاضی سلیم الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں

انسدادِدہشت گردی عدالت کےجج ارشد جاوید چڈھر نے کیس کی سماعت کی ۔

پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دائرکی ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزم پیش نہیں ہوئے٫ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں٫ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان کو اشتہاری قراردیاجائے ۔

Leave a reply