ڈالرکی قیمت غیریقینی صورت حال کاشکار
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ڈالرکی قیمت غیر یقینی صورت حال کا شکار ہوگئی ہے ، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔
نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قدر میں 1 روپے 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 292.78 روپے پر بند ہوا ۔