
اسلام آباد: پاکستان کے توانائی شعبے کے مجموعی سرکلر ڈیٹ کا حجم 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جس سے شعبے کو درپیش مالی مشکلات مزید نمایاں ہوگئی ہیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مجموعی سرکلر ڈیٹ میں گیس کے شعبے کا حصہ 3 ہزار 611 ارب روپے جبکہ بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1 ہزار 675 ارب روپے ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان کے توانائی شعبے کی مالی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلسل مالی دباؤ کا شکار قرار دیا ہے۔
توانائی شعبے میں بڑھتا ہوا سرکلر ڈیٹ حکومت کے لیے ایک اہم مالی چیلنج ہے، جبکہ اس میں کمی لانے کے لیے شعبے میں اصلاحات اور مالی نظم و ضبط کو ضروری قرار دیا جاتا ہے









