
ملک میں آئندہ 15 روزکےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اور اب یہ 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 1 روپے 22 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔









