پیوٹن کی معافی پر آذربائیجان کے صدر کا شدید ردعمل آگیا

ہاٹ لائن نیوز : آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے روسی ہم منصب کیجانب سے قازقستان میں طیارے کے حادثے پر معذرت کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے روسی حکام کیجانب سے طیارہ حادثے میں حقائق چھپانے کی واضح کوششیں دیکھی ہیں۔
روسی صدر پیوٹن کیجانب سے حادثے پر معافی مانگنے پر صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ ہمارا طیارہ حادثاتی طور پر مارا گیا، لیکن بدقسمتی سے ہم نے طیارہ حادثے کی حقیقت کو چھپانے کی واضح کوششیں دیکھی اور پہلے 3 دن تک روس کیجانب سے صرف مضحکہ خیز باتیں سنیں۔








