پہلے ہی ڈرامے میں مجھے پھنسانے کی کوشش کی گئی

0
75

پہلے ہی ڈرامے میں مجھے پھنسانے کی کوشش کی گئی

معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا کہ پہلے ہی ڈرامے میں ہدایت کار نے انہیں پھنسانے کی کوشش کی اور ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی ہدایت کار کا ساتھ دیا تھا، انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراسانی پر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پہلے ڈرامے کو نہ یاد کرنا چاہتی ہیں اور نہ اس پر بات کرنا چاہیں گی، پہلے ڈرامے کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا، عام طور پر لڑکیوں کو جنسی ہراسانی کا اس وقت سامنا کرنا پڑتا ہے جب انہیں ہدایت کار یا پروڈیوسر براہ راست خود کال کرتا ہے، لیکن انہوں نے نہ تو اپنے پہلے ڈرامے کا ذکر کیا اور نہ ہی پروڈیوسر کا نام بتایا۔

Leave a reply