پرویزالہی کی دوبارہ گرفتاری، توہین عدالت کس پرلگےگی؟

5
194

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست میں ڈی آئی جی آپریشنز ، ڈی آئی جی انوسٹیگیشن اور ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہی کو پولیس افسران نے گھر نہیں پہنچایا لہذا عدالت ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

5 comments

Leave a reply