ڈاکٹرصاحبہ کے شکوے

0
74

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف نو مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھیج دیا ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا عدالت میں کہنا تھا کہ ابھی تک پولیس نے میرے مقدمات کا چالان پیش نہیں کیا ، چار مہینے ہو گئے پولیس والے روز عدالت لاتے ہیں لیکن انوسٹی گیشن مکمل نہیں کر رہے ، عدالت پولیس کو حکم دے کہ میرے کیسز کا چالان جمع کرائے ۔

عدالت نے کہا کہ مختلف مقدمات ہیں سب ایک ساتھ چل رہے ہیں ،۔پولیس کو حکم دیا تھاکہ پانچ ستمبر تک آپ کو پیش نہیں کرنا ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میری فیملی جیل میں ملاقات کے لیے آئی ہے ، اور پولیس مجھے یہاں لے آئی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید کو یہ کہہ کر واپس جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا کہ میں نے یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو 5 ستمبر تک ریمانڈ پر دیا ہوا ہے ۔

Leave a reply