خیبرپختونخوا میں آزادامیدوار کی گاڑی پرفائرنگ

0
68

ہاٹ لائن نیوز : خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پی کے 70 سے آزاد امیدوار نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

نبیل آفریدی کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ شاکس کے علاقے میں انتخابی مہم میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق نبیل آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply