پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فخر زمان سے متعلق اہم پیشگوئی
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے ایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے سے قبل فخر زمان کے حوالےسے اہم پیشگوئی کی ہے۔
آج کینڈی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
میچ کیلیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب ہی کردیا گیا تھا ، اعلان کے مطابق ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شاہنواز دھانی کی ایکس پر ایک پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہوں نے فخر زمان کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے ۔
شاہنواز دھانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے فخر زمان بھارت کیخلاف سنچری بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔