پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

0
11
پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے مطالبے کے لیے احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پیٹرولیم لیوی برقرار رہے گی، احتجاج بھی جاری رہے گا۔ ان کے مطابق عوام کو ریلیف ملنے تک احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کے قافلے کراچی سے ٹرین کے ذریعے ملتان پہنچیں گے، جہاں سے لاہور کے راستے اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔ احتجاجی مظاہرین کے لیے ڈی چوک کو آخری مقام مقرر کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ ریڈ زون کے اطراف مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات پرپولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

شہر کے داخلی راستوں اور حساس مقامات کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہے اور اس کے پیش نظر کوئی ذاتی مفاد نہیں۔ ان کے مطابق حکومت کو عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

Leave a reply