سابق گورنر کی التجاء منظور

0
37

ہاٹ لائن نیوز : عمر سرفراز چیمہ کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی, جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی جاری ہوا ہے، درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائے،عدالت سے استدعا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، اور اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply