پاسپورٹ سے متعلق بڑی خوشخبری

0
141

کراچی : ( ہاٹ لائن نیوز) ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال نے شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کروانے کی ہدایت جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے زونل پاسپورٹ دفاتر کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مصطفی جمال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کی خاطر آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کروایاجائے اور آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ کی آمد و اخراج کو معقول بنایا جائے ۔

مصطفی جمال کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کوریجنل پاسپورٹ دفاتر میں سہولت فراہم کی جائے اوردرخواست دہندگان کو ایس ایم ایس سروس کے ذریعے پیشگی اطلاع کا سسٹم نافذ العمل کیا جائے ۔

Leave a reply