نو خطرناک دہشت گرد گرفتار

0
113

ہاٹ لائن نیوز : سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور سمیت فیصل آباد، بہاولنگر، گوجرانوالہ، بہاولپور،سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ لاہور سے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے والے دو کارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن سے بارودی مواد،ایک وائی ڈی بم، دو دستی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔

Leave a reply