![](https://hotlinenews.pk/wp-content/uploads/2024/01/download-1.jpeg)
ہاٹ لائن نیوز : مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت میں فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آٹھ فروری کو الیکشن ہوں گے ۔
پاکستان کی عوام کیلئے اس قرارداد کی مخالفت کی ہے کہ یہ لوگ اندر سےچپ اور باہرسےکھپ ہے ۔
نواز شریف کو 2018میں لیول پلائینگ فیلڈ نہیں ملی ، اس وقت نواز شریف کو ان کی بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا یہ سازش سے پہلے ہائیکورٹ چلے گئے ۔
ہر رشتے اور عدالتوں سے بھاگنے والا الیکشن سے بھاگ رہا ہے ، ن لیگ اس طرح کے ڈرامے کرنے والوں کو اب پتا چلے اب ان کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے ۔
ہماری ٹکٹس اناوئنس کا سلسہ شروع ہوچکا ہے ، ہم نے میڈیا کے سامنے سب کا انٹرویو کیا ہے ۔
اب ملک نو مئی والوں کے نہیں اٹھائیس مئی والوں کے ہاتھ میں آئے گا ، نو مئی والوں پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ۔ انہوں نے ریاست پر حملہ کیا جب ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو اس کو کہا گیا کہ گڈ ٹو سے یو ۔
نو مئی کو انہوں نے پورے ملک کو جلانے کا حکم دیا اور اس کے بعد مکر گئے ، جیلوں میں بیٹھ کر یہ دھمکیاں دے رہے ۔
جیب سے نکالتا ہے سائفر اور بعد میں کہتا ہے کہ محسن نقوی نے حکومت گرائی ۔
آرٹیکل لکھوا رہے ہیں کہ ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ۔
کاغذات نامزدگی منظور ہورہے ہیں یہ الیکشن لڑرہے ہیں لیکن پاکستان کی عوام اب ان کو ووٹ نہیں دینے والی تم نے معیشت تباہ کردی ہے ۔
تھوڑی سی شرم کریں ، عوام کو بھوکا کردیا ،ہر چیز بربادی کردی ،عوام کو بے روزگار کردیا کہتے ہیں کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کردیا اور اس نے بچایا ۔