ہاٹ لائن نیوز : ریڈیو، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
نثار قادری کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ چکلالہ میں ادا کی جائے گی۔
نثار قادری کچھ عرصے سے علیل تھے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹےاورایک بیٹی چھوڑی ہے۔
نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1966 میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور انہیں ان کی خدمات پر 2016 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔