قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ کون ؟

0
74

ہاٹ لائن نیوز : پی سی بی نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق کرکٹر یاسر عرفات کو آسٹریلوی کوچ ہیملوٹ کی جگہ مقرر کیا جائے گا اور ہیملوٹ کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کوتبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کو ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سفارش پر تعینات کیا گیا ہے جنہیں ابتدائی طور پر جنوبی افریقہ میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور 3 جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے۔

یاسرعرفات نیوزی لینڈمیں کلب کرکٹ کھیل چکےہیں۔

Leave a reply